728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday 24 February 2016

    لبنان پر سعودی عرب اور امارات کا دباؤ بدستور جاری



    لبنان کی جانب سے آل سعود کی پالیسیوں کی مخالفت کے سبب، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے باشندوں کو لبنان کا سفر کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے- متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی سعودی عرب کی اندھی حمایت کرتے ہوئے، اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے منع کردیا ہے - ریاض نے حال ہی میں، بیروت کی جانب سے تہران کی حمایت کے موقف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ، لبنانی فوج کو دی جانے والی اپنی تین ارب ڈالر کی امداد بند کردی ہے- آل سعود نے یہ فیصلہ اس کے بعد کیا ، جب بیروت نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس میں، آل سعود کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت کردی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: لبنان پر سعودی عرب اور امارات کا دباؤ بدستور جاری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top