متحدہ عرب امارات کے ولی عہدشیخ محمد بن راشد المکتوم نے یواے ای میں کام یا رہائش کی غرض سے آنیوالے تارکین وطن کیلئے میڈیکل ایگزامینیشن سسٹم میں تجدید کاحکم دیدیا۔2008ءکے کابینہ کے حکم نامہ نمبر سات میں ترامیم کا یہ حکم نامہ کابینہ کی 2016ءکی تجویز 5پر جاری کیاگیا۔
آرٹیکل نمبر 1 احتیاطی تدابیر،تعصب کے بغیر یوای اے میں رہائش کیلئے پہنچنے والے تارکین وطن کیلئے طریقہ کاراور ایک سے دوسرے شخص میں پھیلنے والی بیماری کو کنٹرول کرنے سے متعلق ہے ۔
نئے حکم نامے کے آرٹیکل دو کے مطابق وہ لوگ جومتحدہ عرب امارات میں رہائش کیلئے آئیں گے ، انہیں پہلے اپنے میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوں گے جس کے بعد رہائش کی اجازت دینے کافیصلہ کیاجائے گا ۔اسی طرح رہائش کے اجازت نامے میں تجدید کے وقت بھی ایچ آئی وی ، ایڈز اور دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے ، اگر کوئی بھی بیماری لاحق ہوئی تو درخواست گزار کو ویزانہیں دیاجائے گا۔
اسی طرح بچوں کی دیکھ بھال ، گھریلوملازمین ، یا نرسریوں کی دیکھ بھال کیلئے آنیوالے یا ویزے کی تجدید کرانے کے خواہشمندوں کو بھی ہیپاٹائٹس بی کا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اسی طرح سیلونز، بیوٹی سنٹرز اور ہیلتھ کلبوں میں کام کرنیوالوں کو ہیپاٹائٹس بی اور سی دونوں کا ٹیسٹ کراناہوگا۔
قرارداد میں یہ بھی واضح کیاگیاتھاکہ اگر بیان کی گئی کوئی بھی بیماری لاحق ہوئی تواس وقت تک ویزے کا اجراءیا تجدیدنہیں کی جائے گی ،جب تک رہائشی ویزا کا مقصد تبدیل نہ کیاجائے ۔ رہائش کا مقصد تبدیل کرنیوالوں کو بھی محدود وقت کیلئے اجازت دی جائے گی جو دوہفتوں سے زیادہ نہیں ہوگی ۔
یہ بھی کہاگیاہے کہ ملک میں پہنچنے والے نئے لوگ جن میں کوئی بیماری نہ ہوئی تو اُنہیں بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسین لگائی جائے گی اورپھر ایک سرٹیفکیٹ دیاجائے گااور یہی سرٹیفکیٹ ایسے لوگوں کیلئے ویزے کی تجدید میں معاون ثابت ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment