728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday 22 February 2016

    سعودی عرب کا شام میں دہشت گردوں کو میزائل دینے کا اعلان



    سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام میں سرگرم وہابی ددہشت گردوں کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل دینے کا اعلان کیا ہے شام میں دہشت گردوں کی سرپرستی ترکی اور سعودی عرب کررہے ہیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو اس لئے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے 
    میزائل فراہم کررہا ہے تاکہ دہشت گرد شام اور روس کے جنگی طیاروں کے مقابلے میں اپنا دفاع کرسکیں۔ 

    عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کے میزائلوں سے شام میں جاری لڑائی میں دہشت گردوں کا پلڑا بھاری ہوجائےگا اور جس طرح روس کے خلاف افغان مجاہدین کامیاب ہوئے اسی طرح شام میں بھی دہشت گرد کامیاب ہوسکتے ہیں۔

     واضح رہے کہ امریکہ نے 1980 میں افغان مجاہدین کو یہ میزائل روس کے خلاف لڑنے کے لئے دیئے تھے اور افغان مجاہدین نے 1989 تک روس کے خلاف جنگ جاری رکھی اور روس کو افغانستان ترک کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانےکے عزم کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق افغان مجاہدین کو کئی مسلمان ممالک کی حمایت حاصل تھی جبکہ شام میں دہشت گردوں کو صرف ترکی اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اور آج کئی اسلامی ممالک شام میں بشار اسد کی حمایت کررہے ہیں اسلامی ممالک شام میں سعودی عرب و ترکی کی پالیسی کو امریکی پالیسی قراردے رہے ہیں جس کی شکست یقینی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کا شام میں دہشت گردوں کو میزائل دینے کا اعلان Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top