
احمد الطیب اس وقت الازہر یونیوسٹی کے علماء کے ساتھ انڈونیشیا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے انڈونیشیا کے علماء سے ملاقات میں عالم اسلام کو امت مسلمہ میں پائے جانے والے اختلافات کی بابت خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام برداشت اور رواداری کا مذہب ہے جو اپنے دامن میں تمام مذاہب کو جگہ دیتا ہے۔
انہوں نے اتحاد و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ کسی ایک کا ہی نظریہ تسلیم کیا جائے کیونکہ نظریاتی اختلاف تو فطری مسئلہ ہے، بلکہ اتحاد کا مطلب یہ ہے کہ ایک دوسرے کو کافر قرار دینے سے گریز کیا جائے۔
انہوں ںے تکفیری افکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو لوگ کعبے کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے ہیں ان کی تکفیر جائز نہیں ہے۔ اس لیے کسی کو کافر قرار دیکر قتل کرنا غیراسلامی عمل ہے خواہ وہ شیعہ ہو یا سنی۔
0 comments:
Post a Comment