عراق کے صوبہ الانبار کے گورنر نے کہا ہے فلوجہ کو داعش سے آزاد کرانے کی کارروائی، الرمادی کو آزاد کرانے کی کاروائی کی بہ نسبت، تیزی سے انجام پائے گی-
السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے گورنر صہیب الراوی نے کہا کہ مقامی حکام نے پناہ گزینوں کے لئے پرامن گذرگاہیں قائم کردی ہیں اورعراقی فوج، داعش دہشت گرد گروہ کے زیر قبضہ علاقوں کی طرف پیشقدمی کریں گی- واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کوششوں سے عراق کا شہر الرمادی گذشتہ سال اٹھائیس دسمبر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد ہوا تھا-
0 comments:
Post a Comment