لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی اے نے سگیاں کے قریب سے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والا پریس پکڑ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے نے خفیہ اطلاع پرسگیاں پر کارروائی کے دوران جعلی نوٹ بنانے والا پریس پکڑ کر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 50 کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈالر، یورو، درہم اور پاکستانی کرنسی تیار کر کے بیرون ملک بھیجتے تھے۔سی آئی اے حکام کے مطابق گروہ کا سرغنہ محمد ضیغم ایف آئی اے کا اشتہاری ہے ۔
Thursday, 25 February 2016
Related Posts
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment