728x90 AdSpace

  • Latest News

    Thursday, 25 February 2016

    تحریک حزب اللہ، لبنان کے دفاعی اور سیاسی ڈھانچے کی اہم رکن ہے: لبنانی وزیر اعظم


    حکومت لبنان اور حزب اللہ کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک حزب اللہ اس ملک اور اسی سرزمین سے وجود میں آئی ہے اور اس نے تاریخی دشمن کے مقابلے میں استقامت کی ہے اور وہ لبنان کی حکومت اور پارلیمنٹ کی اہم سیاسی رکن ہے- لبنانی وزیر اعظم نے ، اس ملک کے سیاسی گروہوں کو متحد کرنے میں مشترکہ اصولوں کے حصول کے لئے حزب اللہ کے ساتھ پائے جانے والی ہم آہنگی کا ذکر کیا اور لبنان کے اندرونی حالات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے لبنانی گروہوں میں پائے جانے والے اختلافات کے خاتمے پر تاکید کی-

    لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام نے اپنے ملک کے قومی مفادات کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بیروت، آزادانہ پالیسی اپنا کر علاقائی کشمکش میں الجھنے کا مخالف ہے اور وہ غیر ملکی دباؤ سے متاثر نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں لبنانی فوج کے لئے سعودی عرب کی مالی امداد منسوخ کئے جانے کے بعد سے لبنان کی فضا، سعودی حکومت کی اس مہم جوئی سے متاثر ہے۔

    لبنان میں کچھ عرصہ قبل منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پکڑے گئے ایک سعودی شہزادے کی رہائی کے لئے لبنان پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے سعودی عرب نے فوج کی مالی امداد کا جو وعدہ کیا تھا ، اسے منسوخ کردیا ہے-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: تحریک حزب اللہ، لبنان کے دفاعی اور سیاسی ڈھانچے کی اہم رکن ہے: لبنانی وزیر اعظم Rating: 5 Reviewed By: PURE SOUL
    Scroll to Top