افغان طالبان نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ ان کو افغان حکومت کی طرف سے مذاکرات کی کوئی باضابطہ دعوت ملی ہو۔ اے ایف پی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان، ملاّ ذبیح اللہ نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے ان کو ابھی تک براہ راست مذاکرات کے لیے ابھی تک کوئی پیغام نہیں ملا۔
واضح رہے ملّا ذبیح اللہ کا یہ بیان افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ہونے والے پاکستان، امریکہ، چین اور افغانستان کے چار ملکی رابطہ گروپ کے اجلاس کے کچھ ہی دنوں بعد سامنے آیا ہے۔ ملّا نے مزید کہا کہ ان کو ان سب باتوں کا علم میڈیا کے ذریعے ہؤا ہے، خود افغان حکومت کی طرف سے کوئی ایسا پیغام نہیں ملا۔ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں کچھ کہنا بھی قبل از وقت ہے، کیونکہ ہم اپنی پوزیشن پگواش کانفرنس میں واضح کرچکے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment