اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے پاکستان سپر لیگ دیکھنے والے آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل کیپٹل نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں گلی میں ٹی وی لگا کر پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے والے 8نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔پولیس کی کارروائی کے خلاف نو جوانوں کے والدین نے پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہوکر شدید احتجاج کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے پی ایس ایل کا فائنل میچ ہی تو دیکھ رہے تھے ،اس میں کونسا جرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہے اس لیے بے گنا ہ لوگوں تنگ کرنے کے لیے پکڑ لیتی ہے ۔
Tuesday, 23 February 2016
Related Posts
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment