728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday, 24 February 2016

    مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے :چینی صدر شی جن پنگ


    بیجنگ   چین نے فلسطین کے حق میں اس بات کا مطالبہ کر دیا ہے کہ مسلمان حکمران ایسا کہنے کی بھی جرت نہیں کرتے ، چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے اس بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔الجزیرا کے مطابق چینی صدر نے مشر ق وسطیٰ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے کئی منصوبوں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو پس ِپشت نہیں ڈالا جانا چاہیے لہذا فلسطین کی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو ۔ 
    فلسطینی صدر نے جمعرات کے روز یہ باتیں مشرق وسطیٰ کے دوروں کے دوران مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے ساتھ کیں۔اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن عمل کی خاطرفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا ۔چینی صدر نے اس دوران فلسطینیوں کے لئے سولر پاور سٹیشن پراجیکٹ کے لئے 7.6ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا ۔ شی جن پنگ نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا عمل آگے بڑھایاجانا چاہیے تاکہ مسئلے کے پُرامن معاہدے تک پہنچا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب لیگ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کے قانونی مفادات کا تحفظ کیا جا ئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر جنگوں سے متاثرہ مسلم ممالک شام، اردن ، لبنان ، لیبیا اور یمن کے شہریوں کے لئے انسانی ہمدردی کے تحت35ملین ڈالر کی خیرات بھی دینے کا اعلان کیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے :چینی صدر شی جن پنگ Rating: 5 Reviewed By: PURE SOUL
    Scroll to Top