728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday 22 February 2016

    ایران کی بحرین میں روس کیساتھ مل کر مداخلت کی دھمکی کے بعد بحرین نے بھی تیاری شروع کردی




    منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی طرف سے بحرین میں روس کیساتھ مل کر مداخلت کی دھمکی کے بعد بحرین نے بھی تیاری شروع کردی ۔العربیہ کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ الشیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے کہا ہے کہ ایران کی مداخلت روکنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ان اقدامات میں عطیات کی نگرانی، سفر کے لیے اصول و ضوابط وضع کرنا اور امام بارگاہوں کے امور کومنظم کرنا شامل ہیں۔

    وزیر داخلہ نے مذہبی شخصیات، ارکان پارلیمنٹ اور مقامی اخبارات کے چیف ایڈیٹروں سے ملاقات کے دوران ”داخلی امن و امان میں ایران کی مداخلت کے حجم اور خطرے“ کے بارے میں اظہار خیال کیا۔الشیخ راشد بن عبداللہ نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات شروع کر دیے ہیں جن میں مالی رقوم کی منتقلی اور عطیات جمع کرنے کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ، یہ اقدام دہشت گردی کے لیے مالی رقوم کی فراہمی اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی کارروائیوں کے سدباب کے سلسلے میں کی گئی ہے ۔انہوں نے 14 سے 18 سال کے شہریوں کے سفر اور تمام شہریوں کے غیر محفوظ ممالک کے سفر سے متعلق اصول و ضوابط وضع کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی طور بھی مذہبی دنوں کے موقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انارکی پھیلانے اور نظام میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بحرینی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایران سے تعلق رکھنے والے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے،ایران نے بحرین میں اپنے توسیعی مقاصد پر عملدرآمد کے لیے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔
    واضح رہے کہ بحرین حکومت ایران پر حزب اختلاف کو سپورٹ کرنے کا الزام عائد کرتی ہے۔بحرین نے کچھ عرصہ قبل ایران سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروہوں کو حراست میں لینے کا اعلان کیا تھا۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران کی بحرین میں روس کیساتھ مل کر مداخلت کی دھمکی کے بعد بحرین نے بھی تیاری شروع کردی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top