728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday 24 February 2016

    شیعہ اسلامی معارف کی ترویج سے آذربائیجان کی حکومت مضبوط اور مستحکم ہوگی


    رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں آذربائیجان میں شیعہ اسلامی معارف کی ترویج پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: شیعہ اسلامی معارف کی ترویج سے آذربائیجان کی حکومت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

    رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان مذہبی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی معارف کی ترویج اور دینی شعائر کے فروغ کے ذریعہ حکومت کی عوام کے اندر مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور داخلی اور بیرونی خطرات کے موقع پر عوام حکومت کی پشتپناہی حاصل رہے گے۔

    رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات کو در برادر اور ہمسایہ ملکوں سے بالاتر قراردیتے ہوئے فرمایا: آذربائیجان میں سیاسی اور سکیورٹی ثبات اور عوامی آرام و سکون ایران کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

    رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالم اسلام میں وہابی تکفیریون کی فتنہ پروری کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا: آذربائیجان کے لوگ فہیم اور سنجیدہ ہیں جن کے عقیدے مضبوط اسلامی بنیادوں پر استوار ہیں اور آذربائیجان بزرگ اسلامی علماء کا مرکز رہا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شیعہ اسلامی عقائد کی ترویج آذربائیجان کی حکومت کے مضبوط اور مستحکم ہونے کا باعث اور اللہ تعالی اور اہلبیت علیھم السلام کی خوشنودی و برکت کا سبب بنےگي۔

    اس ملاقات میں صدر حسن روحانی بھی موجود تھے آذربائیجان کے صدر نے ایران اور آذربائیجان کے عوام کے ہم عقیدہ ہونےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے لوگ مذہبی اور عقیدے کے لحاظ سے یکساں ہیں ایران علاقہ کا ایک اہم ، پائدار اور پرامن ملک ہے اور آذربائیجان کے لوگ آپ سے والہانہ محبت رکھتے ہیں آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ استقلال کے بعد انھوں نے آذربائیجان میں 2 ہزار مسجدیں تعمیر کی ہیں آذربائیجان کے عوام کا اسلام اور تشییع کے ساتھ گہرا لگاؤ ہے اور آذربائیجان کے لوگ علاقہ میں آپ جیسی عظيم شخصیت کے وجود پر فخر کرتے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شیعہ اسلامی معارف کی ترویج سے آذربائیجان کی حکومت مضبوط اور مستحکم ہوگی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top