728x90 AdSpace

  • Latest News

    Tuesday, 23 February 2016

    سمجھوتہ ایکسپریس سروس جمعرات سے بحال ہونے کا امکان

    لاہور: پاکستان ریلویز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک روز قبل ملتوی ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس سروس جمعرات 25فروری کو بحال ہوجائے گی۔تاہم پاکستان کے محکمہ سیاحت کے لاہور دفتر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی دوستی بس سروس بھارتی حکام کی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی

    واہگہ اور اٹاری کے درمیان چلنے والی بین الاقوامی ٹرین کے انتظامات کے ذمہ دار پاکستان ریلوے کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ بھارتی ریلوے حکام نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ ایک ہزار مسافروں کو دہلی سے چھتیس گڑھ پہنچانے کے لیے اتر پردیش روٹ پر ایک خصوصی ٹرین چلارہے ہیں
    خیال رہے کہ رواں ہفتے پیر کے دن پاکستان سے بھارت جانے کے لیے مسافروں کی تعداد 200تھی۔پاکستان ریلویز کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ پیر کے روز کے لیے جن مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے تھے وہ آئندہ کسی بھی روز کے لیے موثر رہیں گے۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 500مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔واضح رہے کہ سمجھوتہ ٹرین سروس بھارتی ریاست ہریانہ میں جاری جاٹ برادری کے پرتشدد مظاہروں کے دوران سکیورٹی کے باعث ملتوی کی گئی ہے ،ہریانہ میں جاٹ برادری کے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 19تک جاپہنچی ہے ۔کئی دنوں سے جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے ریلوے اسٹیشنز اور کار شورومز جلا دیئے، جبکہ رابطہ سڑکیں بلاک کیے جانے کی وجہ سے ریاست کے  معاشی نظام کو بھی بری طرح نقصان پہنچا

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سمجھوتہ ایکسپریس سروس جمعرات سے بحال ہونے کا امکان Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top