728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday 24 February 2016

    اگر آپ اپنے بچوں کو اس طرح بیٹھے دیکھیں تو انہیں فوری منع کریں کیونکہ۔۔



    بچے اپنی مرضی سے کئی کام کرتے ہیںجن میں سے کچھ اس قدر خطرناک ہوتے ہیں کہ والدین کو سمجھانا پڑتا ہے کہ یہ حرکت ان کے لئے اچھی نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ والدین کو یہ علم ہوتا ہے کہ اس طرح بچوں کی صحت یا جان کو خطرہ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات والدین کو بھی علم نہیں ہوتا اور وہ لاعلمی میں بچوں کو منع نہیں کرتے۔

    اس طرح بیٹھنے میں بچے اپنی دونوں ٹانگوں کوگٹنوں کے بل موڑ کر اس طرح بیٹھتے ہیں کہ جسم کا تمام بوجھ زانوں اور چوکلوںپر ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بچے اس طرح بیٹھتے ہیں تو چوکلوں پر بوجھ ہونے کی وجہ سے یہ خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ چوکلے کی ہڈی اپنی جگہ سے کھسک جاتی ہے اور ساتھ ہی اس جگہ کے پٹھے بھی متاثر ہوکر کھچاﺅ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح بیٹھنے سے نہ صرف چوکلے اور پٹھے بلکہ نچلا دھڑ بھی تناﺅ کا شکار رہتا ہے اور جب اس طرح بیٹھنے کی عادت پختہ ہوجاتی ہے تو آنے والی زندگی میں ہڈیوں کے درد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بچے کو کھیل کود میں بھی تکالیف کا سامنا کرنا پڑے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اس پوزیشن میں بیٹھنے سے بچہ اپنے بازوﺅں اور ہاتھ کو صحیح طریقے سے نہیں ہلاپاتااور اوپر والے دھڑ میں بھی مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ماہرین ہڈی کا کہنا ہے کہ بچوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ انہیں کس طرح بیٹھنا ہے اور جب والدین اوائل عمری میں اپنے بچوں کو اس طرح بیٹھتے ہوئے دیکھیں تو انہیں منع کریں تاکہ یہ عادت مستقل نہ ہوجائے۔آپ چاہیں تو بچے کو دیگر طریقوں سے بیٹھنے کا کہہ سکتے ہیں ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اگر آپ اپنے بچوں کو اس طرح بیٹھے دیکھیں تو انہیں فوری منع کریں کیونکہ۔۔ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top