داعش نے فلوجہ میں دسیوں قبائلی باشندوں کو یرغمال بنالیا جس کے بعد داعش اور قبائلی نوجوانوں کے درمیان لڑائی رک گئی ہے - عراقی فوج کے ذرائع کا کہناہے کہ فلوجہ کے قبائلی نوجوانوں نے یرغمالیوں کی جان کی حفاظت کے لئے فی الحال داعش سے لڑائی روک دی ہے - یرغمال بنائے گئے لوگوں کی تعداد کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہورہی ہیں - فلوجہ میں سیکورٹی کے امور سے متعلق عہدیدار عیسی سایر کا کہنا ہے کہ تقریبا ساٹھ قبائلی باشندوں کو داعش نے یرغمال بنالیا ہے جبکہ ایک اور فوجی عہدیدار کا کہناہے کہ داعش نے جن لوگوں کو یرغمال بنایاہے ان کی تعداد ایک سو دس ہے - عراقی حکام کاکہنا ہے کہ کچھ عرصے سے فلوجہ کے قبائلی نوجوانوں نے داعش کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے - اس سے پہلے صوبہ الانبار کی گورننگ کونسل کے سربراہ صباح کرحوت نے کہا تھا کہ فلوجہ کے باشندے اور قبائل داعش کے خلاف پوری طرح سے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
Monday, 22 February 2016
Related Posts
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment