728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday 22 February 2016

    شام کے شہر دمشق اور حمص میں یکے بعد دیگرے خود کش بم دھماکے

    شام کے شہر دمشق اور حمص میں یکے بعد دیگرے خود کش بم دھماکے ٗ 140سے زائد افراد ہلاک ٗ 170زخمی




    دمشق(این این آئی) شام کے دارالحکومت دمشق اور حمص میں یکے بعد دیگرے خودکش بم دھماکوں میں 140 سے زائد افراد ہلاک اور 170 سے زائد ہوگئے۔
    غیر ملکی میڈیا نے انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے شامی مبصر گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دمشق کے قریب کار بم دھماکے کے بعد یکے بعد دیگرے حضرت زینبؓ کے مزار کے قریب دو خودکش حملوں میں 96 افراد ہلاک ہوئے۔شام کی سرکاری میڈیا نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خوش حملوں اور بم دھماکے میں بچوں سمیت 178 افراد زخمی ہوئے۔ادھر مبصر گروپ کا کہنا تھا کہ حمص شہر کے ضلع الزہارا میں بھی دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
    داعش نے اپنی ویب سائٹ پر دارالحکومت اور حمص میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دو خودکش بمباروں نے سیدہ زینبؓ کے مزار کے قریب خود کو دھماکوں سے اڑایا ٗدو نے حمص میں کار بم دھماکے کیے۔شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر اسٹافن دی مِستورا نے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حملوں کو جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا عالمی طاقتوں نے شام میں جنگ بندی کا فیصلہ اسی لیے کیا تاکہ معصوم لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔
    Newer Post
    Previous
    This is the last post.
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام کے شہر دمشق اور حمص میں یکے بعد دیگرے خود کش بم دھماکے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top