728x90 AdSpace

  • Latest News

    Thursday 25 February 2016

    کراچی کی جیلوں پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ


    پاکستان کے صوبہ سندھ کےآئی جی جیل خانہ جات نے کراچی کی دونوں جیلوں پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کا خدشے کے پیش نظر متعلقہ حکام کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی جی سندھ نصرت حسین منگن کی جانب سے کراچی کی سینٹرل اور ملیر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شاکر حسین شاہ اور مرید عباس شیخ کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی ہیں ، جس میں کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی برصغیر شاخ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی دونوں جیلوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ، اس لئے متعلقہ حکام جیلوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کریں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کراچی کی جیلوں پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top