728x90 AdSpace

  • Latest News

    Saturday 27 February 2016

    حزب اللہ لبنان کے سینیئر کمانڈر شام میں شہید


    علی احمد فیاض کہ جو حاج علاء بوسنی کے نام سے مشہور تھے، شام کے شہر حلب میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔ وہ مزاحمت کی فرنٹ لائن کے کمانڈر اور چھاپہ مار کارروائیوں کے ماہر تھے اور انھوں نے صیہونی اور تکفیری دہشت گردی کے خلاف کئی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    ابو علاء بوسنی جنوبی لبنان کے علاقے الانصار سٹی کے رہنے والے تھے اور انھیں جنگ اور چھاپہ مار کارروائیوں کا پچیس سال سے زیادہ کا تجربہ تھا اور بوسنیا کی جنگ میں شرکت کی وجہ سے وہ ابو علاء بوسنی کے نام سے مشہور ہوئے۔ ابو علاء نے جنوبی لبنان میں صیہونی دہشت گردوں اور شام اور عراق میں تکفیری خاص طور پر داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حزب اللہ لبنان کے سینیئر کمانڈر شام میں شہید Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top