728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday, 22 February 2016

    لندن میں حکومت مخالف مظاہرہ


    لندن میں مظاہرین نے سعودی حکومت کے اقدامات اور شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کے اقدام کی حمایت کئے جانے پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اورکڑی نکتہ چینی کی- واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں " النمر سول نافرمانی" سے موسوم احتجاج، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں اور بحرین میں تعینات سعودی فوجیوں کے لئے ایک بڑے چینلج میں تبدیل ہوگیا ہے- بحرینی حکومت کے مخالف گروہوں نے انقلابی تحریک کی پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے لوگوں سے ملک کے تمام شہروں، علاقوں اور دیہاتوں میں "النمر سول نافرمانی" کے نام سے مظاہرے کرنے کی اپیل کی تھی - بحرین کے عوام نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کو آل سعود کے ہاتھوں پھانسی کی سزا دیئے جانے کے خلاف وسیع پیمانے پر اس اقدام کی مذمت کی - بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے - عوام، آزادی ، انصاف ، نسلی امتیاز کے خاتمے اور اپنے ملک میں جمہوری نظام حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں - بحرینی حکومت ، آل سعود حکومت اور بعض عرب ممالک کی مدد سے بحرینی عوام کے مطالبات کو کچل رہی ہے- آل خلیفہ حکومت نے بحرین میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ روکنے کے لئے بہت سی سیاسی شخصیتوں کو گرفتار اور ان پر جھوٹا مقدمہ چلا کر انھیں طویل مدت تک جیلوں میں ڈال دیا ہے


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: لندن میں حکومت مخالف مظاہرہ Rating: 5 Reviewed By: PURE SOUL
    Scroll to Top