728x90 AdSpace

  • Latest News

    Tuesday 23 February 2016

    ترک صدر اردگان کا بیٹا مشکل میں، داعش سے گٹھ جوڑ اور غیر قانونی سودے بازی، مقدمہ درج



    بولونیا کے اٹارنی کا دفتر بلال اردوگان سے متعلق تفتیش کر رہا ہے۔ بلال 2015 سے بولونیا میں مقیم ہیں۔ وہ ایک بحری ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک ہے جو تفتیش کاروں کے مطابق عالم ی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے خریدا ہوا تیل سمگل کرکے بیچتی رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بولونیا کے پراسیکیوٹر نے فرانس میں مقیم صدر اردوگان کی مخالف، کاروباری شخصیت مارات خاقان ہوزان کی درخواست پر بلال اردوگان کے خلاف سیاہ دھن کو سفید کرنے سے متعلق مقدمہ درج کیا ہے۔درخواست میں اس رقم کی نشان دہی کی گئی ہے جو بلال ستمبر میں جب اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ بولونیا پہنچاتھا تو ساتھ لایا تھا۔


    بلال اردوگان امریکہ کی جان ہاپکن یونیورسٹی کے لیے بین الاقوامی معاملات پر تھیسس لکھنے کی غرض سے قانونی طور پر بولونیا میں رہ رہا ہے لیکن اس کے واشنگٹن جانے کا اصل مقصد روس کی وزارت دفاع کے مطابق، جو اس نے دسمبر میں تصاویر اور وڈیو سے ثابت کیا تھا یہ ہے کہ اس کا تعلق شام میں موجود عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے سرکاری طور پر تیل کے سودے کرنے سے ہے۔ ٹرانسپورٹ کمپنی بالخصوص بی ایم زید لمیٹڈ اردوگان کے تیسرے بیٹے کے نام پر رجسٹر ہے جس نے یہ خون آلودہ تیل بیچ کر غیر ملکی کمپنیوں کو نقصان پہنچایا ہے کیونکہ یہ تیل اس نے 15 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خرید کر دوگنی قیمت پر بیچا ہے۔


    ال مینی فیستو ای لیفت کے صحافی الیسساندرو دی پاسکال نے جو جون 2015 میں ترکی کے انتخابات میں بین الاقوامی مبصّر تھے، سپتنک اطالیہ کو بتایا ہے کہ“دسمبر 2013 میں شروع کی گئی اس تحقیق نے حکومت کو مضطرب کرنا شروع کر دیا تھا کیونکہ اس معاملے میں اردوگان کی پارٹی برائے انصاف و ترقی کی کئی شخصیات کے نام آتے ہیں۔ پھر صدر کی فون پر کی گئی گفتگو سامنے آئی جس میں وہ بیٹے بلال سے رقم کو کسی بااعتماد جگہ پر چھپانے کی ہدایت کرتے ہوئے سنائی دیے تھے اس میں انہوں نے لفظ “جلدی” کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد بلال اور ان کے کنبے کو سفارتی پاسپورٹ دیے گئے تھے”۔


    سٹریٹیجک رسکس سے متعلق کنسلٹنٹ ایف ولیم انگڈاہل کے مطابق بلال کی کمپنی کے بیروت اور جیہان کی بندرگاہوں پر خصوصی مقامات ہیں جہاں سے جاپان کے لیے سمگل شدہ تیل بھرا جاتا ہے۔تیل کی تجارت سے بلال کی ناجائز آمدنی کے علاوہ ترکی کے صدر اردگان کی بیٹی سمیہ اردوگان شام کی سرحد سے کچھ دور ایک ہسپتال کی انچارج ہیں جہاں ترکی کی فوج کے ٹرک روزانہ داعش کے دسیوں زخمی دہشتگردوں کو لاتے ہیں اور وہاں سے صحت یاب ہونے والوں کو واپس جنگ کرنے کی خاطر لے جاتے ہیں۔ نرسوں کے مطابق اب روسی فضائیہ کے طیارے اکثر موت کے ان سوداگروں کو ابدی نیند سلا دیتے ہیں

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترک صدر اردگان کا بیٹا مشکل میں، داعش سے گٹھ جوڑ اور غیر قانونی سودے بازی، مقدمہ درج Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top