کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گوشت خور گینگ کی موجودگی کی خبر نے لوگوں خصوصاُُ قصابوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ میڈ یا رپورٹس کیمطابق گوشت خورڈکیت گینگ گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتاہے اور اسلحہ کے زور پر شہریوں کو ہراساں کر کے لوٹ مار کرتا ہے۔گوشت خور گینگ کے کارندے مختلف ڈیپارٹمنٹل سٹورز سے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران گوشت بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ڈاکو بڑے بڑے اسٹورز پر ڈکیتی کرتے ہیں ااور بعد ازاں اپنی مرضی کا گوشت بھی تھیلوں میں ڈال کر فرار ہو جاتے ہیں۔ڈاکو مختلف مقامات پر لوگوں کا تعقب کر کے لوٹ مار کرتے ہیں اور ان سے نقدی سمیت دیگر کھانے کی اشیاءبھی لوٹ لیتے ہیں۔
Tuesday, 23 February 2016
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment