728x90 AdSpace

  • Latest News

    Tuesday 23 February 2016

    خطے میں امن کے لیے ہمسائیوں کے ساتھ بہترتعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں: وزیراعظم


    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

     وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں لندن اسکول آف اکنامکس کےڈائرکٹرکریگ کالہون نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر کریگ کالہون نے حکومتی پالیسیون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور معاشی صورتحال بہترہورہی ہے اور وہ پاکستان میں امیدکی نئی فضا دیکھ رہےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ایس ای میں جناح چیئر کے قیام پر غور کیا جارہا ہے۔

     ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ملک کےعظیم مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے درست سمت میں آگے بڑھ رہےہیں. پاکستان کی معیشت مستحکم اور مزید ترقی کررہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کےہر کونےسےدہشت گردی کوکامیابی سےختم کر رہے ہیں۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: خطے میں امن کے لیے ہمسائیوں کے ساتھ بہترتعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں: وزیراعظم Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top