728x90 AdSpace

  • Latest News

    Thursday, 25 February 2016

    عراق میں سیکورٹی فورسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر حیدر العبادی کی تاکید


    وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ نشست میں موصل شہر کی آزادی کی کارروائی کا جائزہ لیا۔ موصل شہرعراق کے شمالی صوبے نینوا کا صدر مقام ہے۔

    حیدرالعبادی نے تمام عوامی رضاکاروں سے موصل کی آزادی کے لئے عراقی فوج کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ کم سے کم جانی اور مالی نقصان کے ساتھ اس شہر کو آزاد کرایا جا سکے۔ موصل شہر جون دو ہزار چودہ سے دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے۔

    ادھر داعش گروہ نے موصل کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ داعش گروہ نے بدھ کے روز عراقی شہریوں اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد موصل میں کرفیو نافذ کیا۔ موصل، عراق میں داعش کے سب سے بڑے اڈے میں تبدیل ہو گیا ہے اور یہ دہشت گرد گروہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر کے اس شہر میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق میں سیکورٹی فورسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر حیدر العبادی کی تاکید Rating: 5 Reviewed By: PURE SOUL
    Scroll to Top