728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday 24 February 2016

    سید حسن نصر اللہ پر ڈکومنڑی نشر کرنے پر چینل ڈائریکڑ عہدے سے برطرف



    سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے لیڈر سید حسن نصراللہ کے حوالےسے ڈکومنٹری نشر کرنے پر چینل کے ڈایریکٹرترکی الدخیل کو عہدے سے برطرف اور سلمان الدوسری کو نیا سربراہ منصوب کیا گیا ہے

    سید حسن نصراللہ کے حوالے سے پروگرام اور پھر ڈایریکٹر کے فارغ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں

    ٹویٹر پر ، العربیہ سید حسن نصراللہ کی حمایت کرتا ہے، پشت پر خنجر کا وار، ترکی الدخیل فارغ جیسے جملے ہیشٹگ میں عام دیکھے جارہے ہیں.

    عربی چینل العربیہ دیکھنے والوں میں سے بعض نے اس چینل کو بند کرنے یا مینجمنٹ کو تبدیل کرنے اور الدخیل سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

    سعودی چینل العربیہ ہمیشہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور گذشتہ روز چینل پر حسن نصراللہ کے حوالے سے ڈکومنٹری نشر کیا گیا اور اسکا مقصد بھی حسن نصراللہ کے چہرے کو مخدوش کرنا تھا مگر مقاومت کے سربراہ پر کوئی بھی واضح الزام لگانے میں ناکامی پر اس پروگرام کا الٹا اثر پڑا اور دیکھنے والے شائقین نے اس پروگرام کو حزب اللہ لیڈر کی شہرت میں مزید اضافے کا باعث قرار دیا.

    اس پروگرام کو نشر کرنے پر چینل کے بعض شدت پسند حامیوں نے اس ڈکومنٹری کو پشت پر خنجر کے وار سے تشبیہ دیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سید حسن نصر اللہ پر ڈکومنڑی نشر کرنے پر چینل ڈائریکڑ عہدے سے برطرف Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top