728x90 AdSpace

  • Latest News

    Tuesday, 23 February 2016

    سپریم کورٹ میں امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعویدر کی سزا برقرار



    سپریم کورٹ نے امام مہدی کے جھوٹے دعویدار کذاب شہباز احمد عرف بھولو کی عمر قید کیخلاف اپیل خارج کر دی ہے اور شہباز احمد عرف بھولو کی عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھاجبکہ عدالت نے کذاب شہباز احمد بھولو کے 20 سے زائد ساتھیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،پیرکوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔، وکیل خورشید امتیازی نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز احمد اور اسکے ساتھیوں کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے شہباز احمد کے سوا تمام ساتھیوں کو رہا کر دیا۔کذاب شہباز احمد نے 15 دسمبر 2005 کو فیصل آباد موٹروے پر اپنے امام مہدی ہونے کا جھوٹا اعلان کیا تھا۔شہباز احمد کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کے اپنے تین ساتھی زخمی ہو گئے تھے۔زخمیوں میں سے عابد نامی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سپریم کورٹ میں امام مہدی ہونے کے جھوٹے دعویدر کی سزا برقرار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top