728x90 AdSpace

  • Latest News

    Saturday 27 February 2016

    سعودی عرب کے پا س ایٹم بم کی موجودگی کا ڈھنڈورا،حقیقت کیا؟


    واشنگٹن میں سی آئی اے کے سابق عہدیدار ہال ٹرنر نے انکشاف کیا ہے کہ سعود ی عرب کے پاس 4 سے 7 ایٹم بم تیار حالت میں موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز پر ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران سی آئی اے انسداد دہشتگردی آپریشن سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ہال ٹرنر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں بمباری کے وقت اس خبر کو سامنے لانے کا مقصد ماسکو کو خبردار کرنا ہے کہ وہ شام میں مستقل کاروائی سے باز رہے، ورنہ جواب میں سعودی عرب روس کے خلاف انتہائی اقدام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ سعودی عرب کے پاس تیار حالت میں 4 سے 7 تیار شدہ ایٹم بم موجود ہیں، جنہیں میزائل یا طیاروں کے ذریعے ہدف پر پھینکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے پاس یہ معلومات بہت پہلے سے موجود ہیں جنہیں اب اس خطرے کے پیش نظر عام لوگوں کے سامنے لایا جا رہا ہے۔

    تاہم دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے پاس اٹیم بم کا ڈھنڈورا بجانے کا مقصد شام میں اتحادیوں کے خلاف نفسیاتی دباو بڑھانے کے سوا کچھ نہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کے پا س ایٹم بم کی موجودگی کا ڈھنڈورا،حقیقت کیا؟ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top