یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ فضائی حملوں میں درجنوں عام شہریوں کے شہید ہو جانے کی خبر ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر خوخہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم سات عام شہری شہید اور بیس زخمی ہوگئے۔ اسی طرح یمن کے شمالی علاقے الجوف پر سعودی جنگی طیاروں کے حملوں میں کم سے کم تیرہ عام شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
سعودی حکومت اور اس کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ صعدہ میں کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والے غیر فوجی ٹرکوں کے ایک کارواں پر حملہ کر دیا جس میں کئی ٹرک تباہ، اور متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
یمنی ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے تازہ فضائی حملوں میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ صنعا میں سعودی بمباری میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
0 comments:
Post a Comment