728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday, 14 March 2016

    عراق کے صوبے الانبار کو جلد ہی مکمل آزاد کرا لیا جائے گا: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر




    عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا ہے کہ پورے صوبے الانبار کو چند روز کے اندر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا۔
    انھوں نے صوبے الانبار کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کے تمام علاقوں کو جلد ہی آزاد کرا لیا جائے گا۔ انھوں نے صوبے الانبار میں عوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات ہی دہشت گردی کے جنم لینے کا باعث بنے ہیں۔ دوسری جانب مغربی الانبار میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی کاروائیاں جاری ہیں جہاں انھوں نے کئی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ادھر عراقی فوج نے الرمادی کے مغربی علاقوں سے اسّی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ان دہشت گردوں کو ہیت کے قریب واقع علاقوں زنکورہ اور العصریہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے موصل میں عراقی فوج کے خلاف جنگ سے گریز کرنے پر اپنے پینتیس عناصر کو ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کو دہشت گردوں کے مقابلے میں مسلسل کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں جس سے دہشت گردوں میں افراتفری مچی ہوئی ہے اور حواس باختہ یہ دہشت گرد خائف ہو کر ادھر اودھر فرار ہو رہے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق کے صوبے الانبار کو جلد ہی مکمل آزاد کرا لیا جائے گا: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top