728x90 AdSpace

  • Latest News

    Thursday 26 January 2017

    انصارالحسینؑ پاکستان پر حکومت کی طرف سے پابندی؟؟؟؟؟؟؟



     انصار الحسینؑ پاکستان پرپابندی۔۔۔۔۔۔ آخر کیوں؟؟؟
    ارباب اختیار سے ایک سادہ سوال؟

     انصار الحسینؑ پاکستان پر پابندی لگا کر تم نے کیاپایا؟؟؟؟؟

    انصار الحسینؑ پاکستان علاقے کے ذھین طلباء کے ذھنی سطح پرکنےاور ان کے درمیان مقابلہ کا رجحان پیدا کرنے کی غرض سے مقابلے کا امتحان منعقد کرتی تھی۔اور ان کی حوصلہ افزائی کر تی تھی۔اسے بند کرکے تم نے بچوں کے دل توڑ دیئے ۔

    انصار الحسینؑ پاکستان نے مختلف گاوں میں قرآن مجید سنٹرز قائم کیے تھے ۔انہیں بند کرکے تم نے حرمت قرآن کاپاس تک نہ رکھا۔

    انصار الحسینؑ پاکستان عنقریب پشاور میں ایک بلڈ بینک اورلیبارٹری قائم کرنا چاہتا تھا ۔تمہیں ہمیشہ کی طرح اج بھی علاقے کے غریبوں پر ترس نہیں آیا۔

    انصار الحسینؑ پاکستان ھر سال طلباء کے لئے کیرئیر گائیڈنس /تعلیمی سیمنارزمنعقد کیا کرتا تھا ۔ تم نے انسے ان کے روشن مستقبل کے متعلق معلومات چھین لئے ۔

    انصار الحسینؑ پاکستان ہر سال تعلیمی نظام کے نقائص پر سیمینار /کانفرنس/اور ٹاک شوز منعقد کیا کرتا تھا ۔جس میں نامور ماہرین تعلیم اپنے مقالوں میں اسکی صلاح کے لئے تجاویز پیش کرتے تھے ۔تم نے یہ دروازہ بھی بند کر دیا۔

    سخت گرمی میں غرباء ومساکین کے گھر مفت برف کی فراہمی ۔عید قربان پر اجتماعی قربانی کا گوشت، غریب مریضوں کے اپریشن میں امداد، طلباء کے داخلوں میں امداد، لائبریریز میں کتابوں اخبار اور کمپیوٹرز کی فراہمی انصار الحسینؑ پاکستان کرتا تھا ۔جسےتم نے روک کرجدی پشتی عذاب خداوندی کو آواز دے دی۔

     صرف یہ نہیں بلکہ اس طرح  خدمت خلق کے سینکڑوں کام 
    انصار الحسینؑ پاکستان انجام دے رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ارے انصاف کے دعویدارو..... بےضمیر حکمرانو 

    تم نےیہ بھی نہ سوچھا.کہ انصار الحسینؑ پاکستان بلا تفریق مذھب وعقیدہ شیعہ سنی ھندو و عیسائ جذبہ خدمت سے سرشار ھے.حالیہ سبزی مارکیٹ دھماکے میں انصار الحسینؑ پاکستان ایمبولینس نے سب سے پہلے جنازہ ایک مقبل ( اہل سنت) کا اٹھایا
    لیکن ......افسوس.......صد .......افسوس
    تم کیا جانو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے ہمیشہ اس قوم کو حقوق دئے نہیں بلکہ لئے ہیں
    ( تجھے خدا اس کا برا صلہ دے دے (آمین
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: انصارالحسینؑ پاکستان پر حکومت کی طرف سے پابندی؟؟؟؟؟؟؟ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top