728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday 7 March 2016

    یمن؛ بلیک واٹر کی ناکامی کے بعد امارات کا ڈائن کاپ سے معاہدہ

    یمن میں اماراتی و دیگر عرب ممالک کے فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے بعد بلیک واٹر کی خدمات حاصل کی گئی تھی مگر اسے بھی ناکامی ہوئی جس کے بعد اب 'ڈائن کاپ' کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔
    المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سیکورٹی کمپنی ڈائن کاپ کے فوجیوں کا پہلا گروپ عدن پہنچ چکا ہے جہاں اس نے بلیک واٹر کی جگہ لے لی ہے۔
    یمنی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امارات نے یمن میں جنگ کیلیے ڈائن کاپ سے تین ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ مذکورہ فوجیوں کا ایک گروپ عدن کے جنوب مغرب میں واقع راس عمران بندرگاہ پہنچ چکا ہے۔
    واضح رہے کچھ ماہ قبل یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں اماراتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد امارات نے بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اسے بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جس کے بعد اب ڈائن کاپ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن؛ بلیک واٹر کی ناکامی کے بعد امارات کا ڈائن کاپ سے معاہدہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top