728x90 AdSpace

  • Latest News

    Saturday, 12 March 2016

    سعودی عرب و بحرین کے حکومت مخالف رہنماؤں کو رہا کیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں حکومت مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے برتے جانے والے جارحانہ سلوک کی مذمت کرتے ہوئے حکومت مخالف رہنما کو فوری طور پر رہا کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
    پریس ٹی وی نے اتوار کے روز رپورٹ دی ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ نے، حکومت مخالفین کے خلاف جارحانہ کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں فاضل عباس نامی حکومت مخالف رہنما کو جیل میں بند کرنے سے متعلق آل خلیفہ حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت مخالف بحرینی رہنما فاضل عباس کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کی حکومت، مخالفین کی تحریک کو دبانے کے لئے جارحانہ طریقوں پر عمل کر رہی ہے۔
    اس عالمی ادارے نے سعودی عرب میں بھی شہید شیخ باقر النمر کے نوجوان بھائی علی محمد النمر کی سزائے موت پر عمل روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے انھیں حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کرنے کی بناء پر گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا تھا۔ سعودی عرب کی عدالت نے علی محمد النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کو چاہئے کہ وہ، شیخ باقر النمر کے سترہ سالہ بھائی علی محمد النمر کی سزائے موت پر عمل کرنے سے گریز کرے اس لئے کہ شدید ایذاؤں کے تحت اعترافات کروائے جانے کے علاوہ اس سترہ سالہ نوجوان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب و بحرین کے حکومت مخالف رہنماؤں کو رہا کیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top