728x90 AdSpace

  • Latest News

    Saturday 5 March 2016

    موصل کے قریب عراقی فوج کا داعش کے ٹھکانے پر حملہ

    😍😍😍😍😜😜😜
    موصل کے قریب عراقی فوج کا داعش کے ٹھکانے پر حملہ
    عراقی فوج نے موصل کے قریب دہشت گرد گروہ داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیاہے.

    خبروں کے مطابق عراقی فوج کے توپخانے نے موصل شہر کے قریب واقع مخمور علاقے میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے کم سے کم پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے - خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عراقی فو ج نے موصل شہر کے جنوبی علاقے القیارہ میں داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کرکےداعش کے متعدد بھاری توپخانوں اور دو راکٹ لانچنگ پیڈ کو بھی تباہ کردیا ہے - دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے صوبہ الانبار کے شہر خالدیہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے ایک بڑی کارروائی کا آغازکردیا ہے - عراقی فوجیوں نے صلاح الدین اور نینوا صوبوں کے درمیان داعش کے رسد رسانی کے راستے کو بھی کاٹ دیاہے - خبروں میں کہا جارہاہے کہ عراقی فوج کے آٹھ سے بارہ ڈویژن اور کردپیشمرگہ ملیشیا پر مشتمل تیس ہزارجوان موصل کو آزاد کرانے کے لئے خود کو پوری طرح تیار کرچکے ہیں.




    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: موصل کے قریب عراقی فوج کا داعش کے ٹھکانے پر حملہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top