مشرقی شام میں درجنوں دھشتگرد ہلاک
مشرقی شام میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج اور تکفیری صیہونی دہشت گردوں کے درمیان یہ جھڑپ مشرقی شہر دیر الزور کے نواحی علاقوں میں ہوئی۔ اس جھڑپ میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
شامی فوج نے دمشق کے نواح میں واقع شہر دوما میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر توپوں سے گولہ باری کی جس میں جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کے چار سرغنے ہلاک ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب لاذقیہ کے علاقے میں شامی فوج اور تکفیر ی دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
درایں اثنا شامی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جمعے کو صوبہ رقہ کے شہر تل ابیض کے قریب ترواریہ اور السرایا نامی دو دیہات کودہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔اس کارروائی میں داعش کے تیس دہشت گر ہلاک ہوگئے-
یاد رہے کہ ستائیس فروری سے شام میں جنگ بندی نافذ ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں کا فی حدتک امن قائم ہوگیا ہے۔ اس جنگ بندی کا اطلاق داعش اور جبہۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں پر نہیں ہو رہا ہے کہ جنہیں اقوام متحدہ نے
دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment