728x90 AdSpace

  • Latest News

    Friday 4 March 2016

    اسرائیل سعودی عرب تعلقات پر عرب اخبار کی اہم رپورٹ


    عرب اخبار رای الیوم کے مطابق ،اسرائیل میں تل ابیب یونیورسٹی سے وابستہ نیشنل سیکوریٹی ریسرچ سنٹر نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان باہمی خفیہ تعلقات کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان رسمی تعلقات نہ ہونے کے باوجود مشترکہ مفادات دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے بہت قریب کردیا ہے ان مشترکہ مفادات میں ایران کا ایٹمی پروگرام اور خطے میں ایران کو ایک بڑی طاقت کی سطح تک پہنچنے سے روکنا جیسے مسائل شامل ہیں ۔
    دونوں ملکوں میں وسیع اختلافات کے باوجود ان کے درمیان خفیہ طور پر مشترکہ جدوجہد کا ایک وسیع میدان موجودہے ۔نائن الیون کے بعد سعودی عرب نے اپنی بہتر تصویر پیش کرنے کے لئے ایک پلان بعنوان ’’عرب راہ حل ‘‘کے عنوان سے پیش کیا اور ہر ُاس امریکی کوشش کی مخالفت کی جو اسرائیل اور سعودی عرب کو نزدیک کرنے کے لئے ہوا کرتی تھی جبکہ اسی دوران قطر اور عمان نے اسرائیل کے ساتھ خود نزدیک کرلیا ۔

    لیکن وکی لیکس کے مطابق اسی دوران سعودی عرب اور اسرائیل نے ایران کے مسئلے میں خفیہ طور پر کئی بار مشترکہ مٹینگز کیں ، جبکہ خفیہ دستاوزیزات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک میں سیکوریٹی ،اسپیشل فورسز کی تربیت اور تیکنیکی نظام کے حوالے سے تعاون کرتا رہا ہے اور اسی طرح اسرائیل سے عرب ملکوں نے جدید اسلحہ خریدنے کے ساتھ ساتھ عربوں کی جانب سے امریکی اسلحے کی خریداری میں اسرائیل روکاٹ نہیں بنا ہےسعودی عرب امریکہ خاص کر کانگریس میں اسرائیلی اثر ورسوخ سے بھی واقف ہے اس لئے وہ باہمی تعلقات کو ایک سطح پر رکھناچاہتا ہے لیکن ظاہر ہے کہ یہ تعلقات رسمی و اعلانا نہیں ہونگے ۔

    دونوں ممالک سمجھتے ہیں کہ رسمی تعلقات کا عرب رائے عامہ میں کیا اثرات مرتب سکتے ہیں جبکہ تعلقات کی موجودہ نوعیت اس لہذسے بھی بہتر ہے کہ اس کی عربوں کو کسی قسم کی قیمت نہیں دینی پڑ رہی ہے ،اسرائیل سنیٹر کا کہنا ہے کہ سعودی اسرائیلی موجود تعلقات فلسطینی اسرائیل مسائل کے حل میں بھی ایک موثر کردار ادا کرسکتے ہیں یہاں تک کہ ایک آزاد فلسطینی راست کا قیام اور اس کے بعد اسرائیل عربوں کے درمیان رسمی تعلقات کا آغاز جیسے اہم ایشوز بھی مستقبل قریب میں ممکن ہوسکتے ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل سعودی عرب تعلقات پر عرب اخبار کی اہم رپورٹ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top