728x90 AdSpace

  • Latest News

    Tuesday, 8 March 2016

    جنگی مشقوں کے دوران ایران نے بیلسٹک میزائل فائر کردیئے

    تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جنگی مشقوں کے دوران ملک بھر میں بیلسٹک میزائل بھی فائر کردیئے ہیں جس کا مقصد ایران کی طاقت کا مظاہرہ اور ریاست کی سلامتی وخودمختاری کو لاحق کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنا ہے ۔
    ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق مشقوں کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب کے دستوں نے کئی میزائل فائرکیے جس کا مقصد اپنی دفاعی صلاحیت دکھانا تھا۔

    ایران کی طرف سے حالیہ میزائل تجربات کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں اور نہ ہی عالمی برادری کا ابتدائی طورپر موقف سامنے  آسکا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مغربی اور کچھ عرب ممالک کو ایران کے ایٹمی پروگرام 

    پر تحفظات ہیں اورآپسی تعلقات میں کشیدگی بھی پائی جاتی ہے ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جنگی مشقوں کے دوران ایران نے بیلسٹک میزائل فائر کردیئے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top