مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے دو دھڑوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبے ہرات کے گورنر ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ شیندند کے علاقے میں یہ جھڑپیں، ملا صمد اور ملا ننگیالی کے دھڑوں کے درمیان ہوئیں جن میں دونوں گروہوں کے دو سو افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
ہرات کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ یہ افراد، ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں ہلاک و زخمی ہوئے اور ملا ننگیالی گروہ کی شکست کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا۔
صوبے ہرات کے گورنر ہاؤس کے ترجمان جیلانی فرہاد نے کہا کہ جھڑپوں کے خاتمے کے بعد افغان سیکورٹی اہلکاروں نے بھی شیندند میں کارروائی کی جس میں طالبان کے اکتالیس افراد ہلاک اور اکیاون دیگر زخمی ہوئے۔
0 comments:
Post a Comment