728x90 AdSpace

  • Latest News

    Sunday, 13 March 2016

    حرم رسول خدا (ص) اور حرم اہلبیت (ع) ہماری ریڈ لائن ہم اسلام کا دفاع کرنے کے لئے تیار،حسن روحانی


    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم شہداء کی مناسبت سے اور شہداء کی تیسری قومی کانفرنس میں حرم اہلبیت علیھم السلام اور اسلامی سرزمینوں کے دفاع کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم رسول اللہ (ص) اور حرم اہلبیت علیھم السلام ہماری ریڈ لائن ہے اور ہماری قوم اسلام کے دفاع کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔

    صدر حسن روحانی نے وزارت داخلہ کے ہال میں 600 افراد کے اجلاس سے خطاب میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت کے بعد اسلام کی عظیم اور مایہ ناز خاتون ، بی بی دو عالم حضرت زہرا (س) پہلی شخصیت ہیں جنھوں نے اسلام اور ولایت کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کا راستہ اختیارکیا۔

    صدر حسن روحانی نے کہا کہ پیغمبر اسلام(ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے بےباک اور بے خوف انداز میں فدک اور ولایت کا دفاع کیا انھوں نے ہر مقام پر سچ بات کہی اور سچ کا ساتھ دیا انھوں نے استقامت اور پائداری کے ساتھ اسلام اور ولایت کا دفاع کیا۔

    صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے اسلام کی حفاظت اور بقا کے لئے امام حسن اورامام حسین علیھما السلام جیسے عظیم فرزندوں کی تربیت کی جنھوں نے اسلام کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں لٹا دیا۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ شہداء کا مقام بہت عظیم ، بلند اور عالی ہے ۔

    صدر حسن روحانی نے کہا کہ حرم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حرم اہلبیت علیھم السلام ہماری ریڈ لائن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عالم اسلام میں اتحاد کی تلاش میں ہیں جبکہ سامراجی طاقتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ اس اتحاد کو پاش پاش کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں۔ ہم اسلام اور مسلمانوں کی سر افرازی اور سربلندی کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حرم رسول خدا (ص) اور حرم اہلبیت (ع) ہماری ریڈ لائن ہم اسلام کا دفاع کرنے کے لئے تیار،حسن روحانی Rating: 5 Reviewed By: PURE SOUL
    Scroll to Top