شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونیوالے دو بم دھماکوں میں ابتک شہید ہونیوالے افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے. دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہیں۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے سیدہ زینب میں پہلا دھماکہ شاہرہ تین پر ہوا جس میں دہشت گردوں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد ایک کار میں نصب کیا تھا۔کار بم دھماکے اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ شامی حکام کے مطابق کار بم دھماکے میں سات افراد شہید ہوئے۔
ادھر سیدہ زنیب کے ہی ایک اور علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے داخلی راستے پر خود کو زور دار دھماکے سے اڑا لیا جسکے نتجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں زائرین بھی شامل تھے۔
شامی حکام کے مطابق ابتک دونوں بم دھماکوں میں پندرہ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
0 comments:
Post a Comment