728x90 AdSpace

  • Latest News

    Friday, 3 June 2016

    ایرانی انقلاب کے بانی، امام خمینی ایک آفاقی شخصیت



    ستائیس برس قبل آج کے دن ایرانی انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی نے ظالم حکمرانوں اور سامراج کے خلاف اپنی ستاسی سالہ انتھک کوششوں کے بعد دارفانی کو الوداع کہا تھا انکے افکار اور اقوال آج بھی مشعل راہ ہیں۔



    امام خمینی نے بڑی بے باکی کے ساتھ عالمی سامراج کے خلاف تحریک شروع کی اور وہ بھی ایسے ملک میں جہاں جابر حاکم کے سامنے کسی میں آواز اٹھانے کی ہمت مشکل سے نظر آتی تھی۔
    امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اپنی عظیم تحریک سے ڈھائی ہزار سال سے جاری شہنشائیت کی بساط لپیٹ دی۔
    امام خمینی (رح) آزادی انسان کے طلبگار تھے خود بیدار تھے اور قوم کو بھی بیدار کر دیا۔
    آپ ہمیشہ اتحاد بین المسلمین پر بہت زیادہ تاکید فرماتے تھے آج عالم اسلام کے حالات انتہائی خراب ہیں۔
    سامراجی ذرائع ابلاغ سچ کو جھوٹ، جھوٹ کو سچ قرار دے رہے ہیں اور آج ان کی سازشوں کے مقابلے میں امام خمینی (رح) کے زریں اصولوں کی افادیت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہو رہی ہے۔
    امام خمینی رحمت اللہ کا ایک انتہائی اہم کارنامہ اقوام عالم کے خلاف عالمی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
    امام خمینی نے جس طرح سے سماج کے انتہائی کمزور اور محروم طبقے کی مدد سے اپنی تحریک آگے بڑھائی وہ دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایرانی انقلاب کے بانی، امام خمینی ایک آفاقی شخصیت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top