728x90 AdSpace

  • Latest News

    Tuesday 14 June 2016

    افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجر جواد چنگیزی شہید ہو گئے


    خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میجر جواد چنگیزی شہید ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جواد چنگیزی طورخم باررڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ میجر جواد چنگیزی شہید  کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ قبیلے سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام سے شروع ہونے والی افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے علی جواد چنگیزی بھی دیگر 2 سیکیورٹی اہلکاروں اور 10 افراد کے ہمراہ زخمی ہوئے تھے۔میجر علی جواد چنگیزی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کی نماز جنازہ پشاور جبکہ تدفین کوئٹہ میں کی جائے گی۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
    افغان سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحدی علاقہ کشیدگی کا شکار رہا۔حکام کے مطابق پاکستان طورخم بارڈر پر اپنی حدود میں 130 فٹ لمبا گیٹ تعمیر کر رہا ہے، لیکن افغانستان اس سیکیورٹی گیٹ کی تعمیر میں روڑے اٹکا رہا ہے
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی میجر جواد چنگیزی شہید ہو گئے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top