728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday 8 June 2016

    موجودہ حالات میں دنیا کو قرآنی مفاہیم کو سمجھنے کی زیادہ ضرورت ہے: آیت اللہ سید علی خامنہ ای

    فائل فوٹوآیت اللہ سید علی خامنہ ای


    دنیا بھر میں رمضان المبارت کے استقبال کے لیئے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ایسی ہی ایک تقریب کا انعقاد تہران میں ہوا جس میں ایران سپریم لیڈر نے رمضان کا خصوصی پیغام دیا اور قرآن سے مستفید ہونے کی تاکید کی۔


    ایران کے داالحکومت تہران میں منعقد ہونے والی تقریب کو انس با قرآن کریم کا عنوان دیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ روحانی اور دینی سکون قرآنی مفاہیم سے آشنا ہونے کی برکات میں سے ایک ہے اور یہ سکون اللہ تعالی اور اس کی قدرت پر انسان کے ایمان میں اضافے کا راستہ ہموار کرتا ہے۔

    موجودہ حالات میں دنیا کو قرآنی مفاہیم کو سمجھنے کی ذیادہ ضرورت ہے جس سے انسانیت کی حقیقی ترقی و پیشرفت کا راستہ ہموار ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر قرآن کے مفاہیم کو دل نشین کر لیا جائے تو یقینا آج کی پیچیدہ اور مشکلات سے بھری ہوئی دنیا میں قرآنی مفاہیم کی گہرائی اور ان کے اثرات کا زیادہ ادراک حاصل ہوگا۔

    آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اگر دنیا والوں کو قرآن کے مفاہیم سے آشنا کر دیا جائے تو یہ دنیا میں موثر واقع ہوگا اور پھر بڑی طاقتیں اور ان کے ہتھیار اور صیہونی حکومت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: موجودہ حالات میں دنیا کو قرآنی مفاہیم کو سمجھنے کی زیادہ ضرورت ہے: آیت اللہ سید علی خامنہ ای Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top