728x90 AdSpace

  • Latest News

    Thursday, 9 June 2016

    داعش کا نیا فتوی، 5 سالہ بچوں پر روزہ واجب


     تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے عراق اور شام کے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں ایک حکم جاری کر 5 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے بچوں کے لیے روزہ واجب قرار دیا ہے۔
    عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے میڈیا انچارج سعید مموزيني کے مطابق، داعش کے نئے فتوے کے مطابق جو کوئی بھی روزہ نہیں رکھے گا اسے موت کی سزا کے ساتھ ساتھ پچاس لاکھ دینار کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
    مموزيني نے بتایا کہ پانچ سال کے بچوں کو بھی روزہ رکھنا پڑے گا، اگر پانچ سالہ بچے روزہ نہیں رکھیں گے تو ان کے ماں باپ کو سزا دی جائے گی۔
    کرد عہدیدار کے مطابق، اس سال رمضان کے مہینے میں ایک بار پھر نام نہاد خلیفہ ابو بکر البغدادی کی بیعت کرنا پڑے گی اور نماز جماعت میں سب کو شرکت کرکے خلیفہ کے لئے دعا کرنی ہوگی۔
    اس درمیان داعش کے ایک مفتی نے فتوی دیا ہے کہ اگر کوئی داعش کو قبول نہیں کرے گا تو اس کا روزہ باطل ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کا نیا فتوی، 5 سالہ بچوں پر روزہ واجب Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top