728x90 AdSpace

  • Latest News

    Friday, 17 June 2016

    دعائے﴿اللھم اغن کل فقیر﴾ کب مستجاب ہوگی؟



    مہدویت کے محقق حجة الاسلام محمد ابراہیمی نے خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران امام مہدی علیہ السلام سے زیادہ سے زیادہ ارتباط قائم کرنے کے لیے ماہ مبارک رمضان کے سنہری موقع سے بھرپوراستفادہ کرنے کی کیفیت کے بارے میں کہا ہے کہ ماہ رمضان،نزول قرآن، ضیافت الہی اورتوبہ کا مہینہ ہے اوراللہ اس مہینے میں جہنم کے دروازے بند کردیتا ہے اور جنت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ائمہ علیہم السلام کی روایات کے مطابق اس مہینے میں دو بنیادی کاموں کی تاکید کی گئی ہے؛ پہلا کام یہ ہے کہ اس مہینے میں گناہ انجام نہ دیں،یعنی سب سے پہلے کام گناہوں کو ترک کرنا ہے۔

    انہوں نےمزید کہا ہے کہ اس مقدس مہینے میں دوسرا کام دعائےفرج کا پڑھنا ہے اوردعائے فرج کے پڑھنے کی تاکید سے معلوم ہوتا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اورامام زمانہ علیہ السلام میں ایک خاص قسم کا ارتباط پایا جاتا ہے۔

    حجة الاسلام ابراہیمی نے اس ارتباط کے حوالے سے ایک معروف حدیث بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیرالمومنین علیہ السلام اوردیگرائمہ اطہارعلیہم السلام سےایک حدیث نقل ہوئی ہے کہ جس میں انہوں نے فرمایا ہے کہ﴿افضل الاعمال انتظارالفرج؛ یعنی بہترین عمل فرج کا انتظارکرنا ہے۔ علماء کے فرامین کےمطابق انتظارفرج ایک ایسا عمل ہے کہ جو اعضا وجوارح سے انجام دیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں ایک اہم ترین کام گناہ اورمعصیت کا ترک کرنا ہے۔

    مہدویت کے اس محقق نےمزید کہا ہےکہ جب ایک شیعہ گناہ کا ارتکاب نہ کرتا ہو تو وہ امام عصرعلیہ السلام اورماہ مبارک رمضان دونوں سے ارتباط قائم کرسکتا ہے۔ کیونکہ جو شخص امام علیہ السلام کا منتظرہےاسے فقط دعا کرنے کی بجائے عمل کرنا چاہیے اورسب سے پہلا عمل،گناہوں کو ترک کرنا ہے۔ جب ہم گناہوں کو ترک کریں گے تو بے شک امام زمانہ علیہ السلام کا دل ہم سے راضی ہوگا۔

    انہوں نےمزید کہا ہےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک روایت ہے کہ آپ نے فرمایا ہے کہ جو شخص بھی ماہ مبارک رمضان میں واجب نمازوں کے بعد دعائے ﴿اللھم ادخل علی اھل القبور السرور۔ ۔ ۔﴾ کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف کردے گا۔ جب ہم اس دعا کا دقت سے مطالعہ کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس کے جملے انسان کے اعلیٰ اہداف اورآرزوئیں ہیں کہ جو غیبت کے دورمیں متحقق نہیں ہوں گے لیکن جب حکومت کریمہ قائم ہوگی اس وقت یہ اہداف متحقق ہوں گے۔

    حجة الاسلام ابراہیمی نےمزید کہا ہے کہ اس دعا کا ایک جملہ﴿اللھم اغن کل فقیر ہے یعنی خداوندا تمام فقیروں کو بے نیاز اورغنی کردے۔ لیکن فقیروں کی بے نیازی بھی امام عصرعلیہ السلام کے ظہور میں متحقق ہوگی کیونکہ فقروناداری کے خاتمے کے لیے ایک عادل حکومت کی ضرورت ہےکہ جو ایک عادل امام کی قائم کرسکتا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: دعائے﴿اللھم اغن کل فقیر﴾ کب مستجاب ہوگی؟ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top