شامی فوج نے حلب کے قدیمی علاقے میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے گودام سے سعودی عرب کا تیار کردہ کیمیائی مواد برآمد کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کیمیائی مواد کے بنے ہوئے پیکٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ پیکٹ سعودی عرب نے تیار کئے ہیں جو دہشت گردوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔
دہشت گرد، کیمیائی مواد سے بم تیار کر کے انھیں حلب کے مختلف علاقوں میں استعمال کرتے تھے۔
ایک اور رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ شام کی فضائیہ نے حلب کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حلب کے مشرقی علاقے میں بھی شامی فوج نے گولہ باری کر کے داعش دہشت گردوں کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
ادھر شامی فوج نے حماہ کے مضافات میں السلمیہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں رمضان اور بشیر دالاتی نامی دو سرغنے بھی شامل ہیں۔
حلب میں دہشت گردوں کی شکست حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابیوں کا ایک سنگ میل شمار ہوتی ہے جو شام کے دیگر علاقوں میں بھی ان کی شکست کا باعث بنے گا۔
0 comments:
Post a Comment