728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday, 18 January 2017

    پاک فوج سرحد پرہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، آرمی چیف



    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحد پر ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول کی سیکیورٹی و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راجا فاروق حیدر کو یقین دلایا کہ پاک فوج مکمل طور پر ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاک فوج سرحد پرہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، آرمی چیف Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top