728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday, 18 January 2017

    اسرائیل فلسطین تنازع حل کئے بغیر امن ممکن نہیں،ملیحہ لودھی



    نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا تصور ممکن نہیں ہے۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر بحث میں بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کا منصفانہ حل مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کی نوید ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے،جواقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، اس مسئلے کو حل ہونا چاہیے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل فلسطین تنازع حل کئے بغیر امن ممکن نہیں،ملیحہ لودھی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top