تم نے انصار الحسینؑ پاکستان پر پابندی لگا کر کیا پایا؟؟؟
سینکڑوں طلباء کی مفت ٹیوشن اکیڈمیز کی سہولت چھین لی؟
غریب ونادار اور ذ ہین طلباء کی وضائف پر لات ماردی؟
غریب مریضوں اور مجروحین کو بروقت طبی امداد کی سہولت سے محروم کر دیا؟
انصار الحسینؑ پاکستان بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں زخمی ہونے والے
بےیارومدد گاراور بے بس افراد کی دادرسی میں صف اول کا کردار ادا کرتا تھا
پابندی نے انکی بےبسی میں مزید اضافہ کر دیا ؟
میڈیا سیل تیزتر خبروں کے ساتھ تبلیغات کا کام بھی کرتاتھا۔ اور ان کا یہ حق صلب کر دیا گیا؟
انصار الحسینؑ پاکستان کے تبلیغی اجتماعات ۔اسلامی دروس، ڈسکشنز اور شب بیداریاں بھی اپنی مثال اپ تھی ؟
ان سب کے ساتھ ساتھ انکے اتحاد بین المومنین اور اتحاد بین المسلمین کی صداوں کو خاموش کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
!!!وقت کے حکمرانو
انصاف کے دعویدارو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں معلوم نہیں..... یقین ھے
کہ تم یہی تو چاہتے تھے کہ مومنین کا کوئی دادرس نہ رہے۔۔ ۔۔ ۔۔۔۔
تاکہ تمہیں ان سے جینے کا حق لینے میں آسانی ھو
0 comments:
Post a Comment