728x90 AdSpace

  • Latest News

    Friday, 13 January 2017

    شام بحران کا حل سیاسی طریقے سے کیا جائے/ حزب اللہ کی مداخلت درست اقدام تھا:عون



    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )لبنانی صدر نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ کی لبنان سرحدوں پر جھڑپوں کے بعد شام میں مداخلت ایک درست اقدام تھا۔ذرائع کے مطابق، لبنان کے صدر میشل عون نے سعودی خبر رساں ادارے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "سعودی عرب کا دورہ کیا کیونکہ یہ پہلا ملک تھا جس نے دعوت دی تھی اور میرے اس دورے کا مقصد بعض مشکلات کا حل اور غلط فہمیاں دور کرنی تھیں۔


    ان کا کہنا تھا کہ لبنان نے ابھی تک کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا ہے جو عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے مفادات خلاف ہو۔لبنانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سعودیہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات ماضی کی مانند معمول پر لانے کے لئے خواہش کا اظہار کیا کیونکہ یہ امر لبنان کے استحکام، سلامتی اور حاکمیت میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔


    عون نے کہا کہ لبنانی عوام کو اپنے ملک کے استحکام، سلامتی اور دہشتگردی سے نمٹنے پر اتفاق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مزاحمتی تحریک کی حمایت کی اور دہشتگردی کے خلاف ڈٹے رہے تاہم ملک کے اندر اسلحہ استعمال کرنے کے سخت مخالف ہیں۔میشل عون نے کہا کہ لبنان کی سرحدوں پر جھڑپوں کے بعد حزب اللہ کی شام میں مداخلت ایک درست اقدام تھا کیونکہ حکومت ان مشکلات کو حل کرنے کی طاقت نہیں تھی۔


    لبنانی صدر نے تاکید کی کہ شام بحران کو فقط سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے اور اس میں فوجی طاقت کا استعمال بے سود ہے کیونکہ یہ بحران بین الاقوامی طاقتوں کی جانب سے مسلط کیا گیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام بحران کا حل سیاسی طریقے سے کیا جائے/ حزب اللہ کی مداخلت درست اقدام تھا:عون Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top