728x90 AdSpace

  • Latest News

    Wednesday 11 January 2017

    حماس کا ترک وزیر اعظم کو انتباہ



    غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی کے وزیر اعظم بن علی ییلدریم نے مقبوضہ بیت المقدس میں شدت پسندانہ کاروائی کی مذمت کی تھی جس پر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔حماس نے ترک وزیر اعظم بن علی ییلدریم اور ان کے نائب محمد شیمشک کے بیت المقدس میں شدت پسندانہ کاروائی کے بارے میں موقف کی مذمت کی ہے۔
    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے الرسالہ ویب سایٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی سرزمین پر جو مزاحمت کر رہی ہے وہ جائز ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔ حازم قاسم نے کہا کہ حقیقی دہشت گردی وہ چیز ہے جو غاصب ہماری قوم کے خلاف انجام دے رہے ہیں اور وہ قتل عام بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے جو فلسطینیوں کے خلاف انجام دیا جا رہا ہے۔
    انہوں نے آخر میں تاکید کی کہ حماس، فلسطینی امنگوں کے بارے میں ترکی کی حکومت اور عوام کے موقف اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی کوششوں کی قدردانی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم بن علی ییلدریم نے اتوار کو بیت المقدس میں ہونے والی شدت پسندانہ کاروائی کی مذمت کی تھی۔ اس کاروائی میں چار صیہونی فوجی ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حماس کا ترک وزیر اعظم کو انتباہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top