728x90 AdSpace

  • Latest News

    Monday, 9 January 2017

    سعودی عرب کے جنگی طیاروں کا ایک بار پھر یمن پر کلسٹر بموں سے حملہ


    صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود سعودی عرب نے ایک بار پھر یمن پر ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری جاں حق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقہ حیدان میں کلسٹر بموں سے استفادہ کیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا تھا کہ وہ یمنی شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں اور کلسٹر بموں کے استعمال سے پرہیز کرے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب متعدد بار یمنی شہریوں پر کلسٹر بموں سے بمباری کرچکا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کے جنگی طیاروں کا ایک بار پھر یمن پر کلسٹر بموں سے حملہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top